اسرائیل اپنے ہی ڈرون کو گرانے پر مجبور Reviewed by Momizat on . اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے اپنے ایک جدید ترین ڈرون کو انجن میں خرابی کے باعث بحیرہ روم میں گرا کر تباہ کر دیا۔ ابنا: اسرائیلی اخبار وای نیٹ نیوز کے مطابق شوول اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے اپنے ایک جدید ترین ڈرون کو انجن میں خرابی کے باعث بحیرہ روم میں گرا کر تباہ کر دیا۔ ابنا: اسرائیلی اخبار وای نیٹ نیوز کے مطابق شوول Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » اسرائیل اپنے ہی ڈرون کو گرانے پر مجبور

اسرائیل اپنے ہی ڈرون کو گرانے پر مجبور

اسرائیل اپنے ہی ڈرون کو گرانے پر مجبور
اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے اپنے ایک جدید ترین ڈرون کو انجن میں خرابی کے باعث بحیرہ روم میں گرا کر تباہ کر دیا۔

ابنا: اسرائیلی اخبار وای نیٹ نیوز کے مطابق شوول ڈرون طیارہ اپنی معمول کی پرواز پر تھا کہ اسے انجن میں خرابی پیدا ہو جانے کے بعد سمندر میں گرا کر تباہ کر دیا گیا۔
وای نیٹ نیوز کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹرز سمندر میں تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تل ابیب نے شوول ڈرون طیاروں کو گراونڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو کہ اسرائیل کے انتہائی جدید ترین ڈرون طیارے ہیں تاکہ ان طیاروں کے انجن کی خرابی کا پتہ لگایا جا سکے۔
سال گذشتہ بھی ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ انسانی غلطی اور انجن کی خرابی کی وجہ سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے موشاو یسودوت میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top