لندن میں تشیع کے خلاف لٹریچر کی اشاعت پر مذمتی پیغام Reviewed by Momizat on . انگلستان کی اسلامی کونسل نے لندن کی سڑکوں پر شدت پسند سلفیوں کی جانب سے تشیع کے خلاف فرقہ وارانہ پیغامات اور لٹریچر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کے مسلمان انگلستان کی اسلامی کونسل نے لندن کی سڑکوں پر شدت پسند سلفیوں کی جانب سے تشیع کے خلاف فرقہ وارانہ پیغامات اور لٹریچر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کے مسلمان Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » لندن میں تشیع کے خلاف لٹریچر کی اشاعت پر مذمتی پیغام

لندن میں تشیع کے خلاف لٹریچر کی اشاعت پر مذمتی پیغام

لندن میں تشیع کے خلاف لٹریچر کی اشاعت پر مذمتی پیغام
انگلستان کی اسلامی کونسل نے لندن کی سڑکوں پر شدت پسند سلفیوں کی جانب سے تشیع کے خلاف فرقہ وارانہ پیغامات اور لٹریچر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کے مسلمانوں کو اس قسم کے فرقہ وارانہ اقدامات کے خلاف قیام کرنا چاہیے۔

ابنا: انگلستان کی اسلامی کونسل نے لندن کی سڑکوں پر شدت پسند سلفیوں کی جانب سے تشیع کے خلاف فرقہ وارانہ پیغامات اور لٹریچر کی مذمت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس ملک کے مسلمانوں کو اس قسم کے فرقہ وارانہ اقدامات کے خلاف قیام کرنا چاہیے۔
اس کونسل نے لندن کی سڑکوں پر تشیع کے خلاف فرقہ وارانہ لٹریچر تقسیم کرنے پر وہابی گروپ کے ایک رکن انجم چوہدری کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
انگلستان کی اسلامی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ ہم ہر اس شخص کے خلاف قیام کریں گے جو ہمارے معاشرے میں اختلافات ایجاد کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
اس کونسل نے انگلستان کے ذرائع ابلاغ سے کہا ہے کہ وہ اس بحران کی آگ کو بھڑکانے میں احتیاط سے کام لیں اور اسے روکیں۔
اس کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے شیعہ اور سنی مسلمان آپس میں متحد ہیں اور وہ ایک دوسرے سے مستحکم روابط رکھتے ہیں اور ہم مکمل طور پر سمجھتے ہیں کہ مشرق وسطی اور عالم اسلام کے مسائل بہت پیچیدہ ہیں لہذا ممکن ہے یہ مسائل یہاں کے مسلمانوں کی وحدت کے لیے خطرناک ثابت ہوں۔
اسلامی کونسل نے اس بات پر زور دے کر کہا ہے کہ اسلامی معاشرے میں باہر سے آئے ہوئےگروپ اپنے منحوس عزائم تک پہنچنے کے لیے اسلامی معاشرے میں اختلافات ایجاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بنابرایں یہ کونسل انگلستان میں موجود تمام ادیان کے انسٹی ٹیوٹس راہنماوں اور علماء کو ان فرقہ وارانہ اقدامات کے خلاف واضح گفتگو کرنے کی دعوت دیتی ہے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top