بحرینی علماء کی طرف سے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی مذمت Reviewed by Momizat on . بحرین کے بزرگ علماء نے ایک بیان دے کر آل خلیفہ کے مزدوروں کی طرف سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر کئے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اہلبیت(ع) نیوز ایجنس بحرین کے بزرگ علماء نے ایک بیان دے کر آل خلیفہ کے مزدوروں کی طرف سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر کئے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اہلبیت(ع) نیوز ایجنس Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » بحرینی علماء کی طرف سے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی مذمت

بحرینی علماء کی طرف سے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی مذمت

بحرینی علماء کی طرف سے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی مذمت
بحرین کے بزرگ علماء نے ایک بیان دے کر آل خلیفہ کے مزدوروں کی طرف سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر کئے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ مزدوروں کی طرف سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی مذمت میں بحرین کے بزرگ علماء نے ایک بیان صادر کر کے اس شرمناک عمل کے مقابلہ میں اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔
بحرین کے چار بزرگ علماء شیخ عبد الحسین الستری، سید جواد الوداعی، سید عبد اللہ الغریفی اور شیخ محمد صالح الربیعی کی طرف سے دئے گئے اس بیان میں آیا ہے کہ ہم اس شرمناک اقدام کی شدت سے مذمت کرتے ہیں اور بحرین کے غیور عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پر امن انداز میں احجاج کر کے اس اقدام کی مذمت کریں۔
اس بیان میں علماء نے اس خطرناک اقدام کا ذمہ دار بحرین میں موجود نظام کو ٹھہراتے ہوئے تاکید کی ہے کہ بحرین کے انقلابی عوام ہر گز اپنے دینی رہبر پر حملے کے مقابلہ میں خاموشی سے نہیں بیٹھیں۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ کے دسیوں اہلکاروں نے آج صبح آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کر کے گھر کے دروازوں کو توڑ دیا اور گھر میں گھس کر پورے گھر کی تلاشی لی۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top