شام میں صحابہ کرام کی توہین اور مزارات مقدسہ کی بے حرمتی کے خلاف کراچی بھر میں احتجاجی مظاہرے Reviewed by Momizat on . مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر شام میں صحابہ کرام کی توہین اور مزارات مقدسہ کی بے حرمتی کے خلاف کراچی بھر میں احتجاجی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر شام میں صحابہ کرام کی توہین اور مزارات مقدسہ کی بے حرمتی کے خلاف کراچی بھر میں احتجاجی Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » شام میں صحابہ کرام کی توہین اور مزارات مقدسہ کی بے حرمتی کے خلاف کراچی بھر میں احتجاجی مظاہرے

شام میں صحابہ کرام کی توہین اور مزارات مقدسہ کی بے حرمتی کے خلاف کراچی بھر میں احتجاجی مظاہرے

شام میں صحابہ کرام کی توہین اور مزارات مقدسہ کی بے حرمتی کے خلاف کراچی بھر میں احتجاجی مظاہرے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر
شام میں صحابہ کرام کی توہین اور مزارات مقدسہ کی بے حرمتی کے خلاف کراچی بھر میں احتجاجی مظاہرے
مولانا صادق رضا تقوی، مولانا علی انور جعفری، مولانا منور نقوی، مولانا ذوالفقار جعفری، مولانا محمد حسین جعفری ،مولانا دیدار علی جلبانی اور علامہ مبشر رضا کا خطاب
کراچی( )ملک بھر کی طرح شہر کراچی میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر شام میں باغی تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والی وسلم کے جلیل القدر صحابیوں کے مزارات مقدسہ کی توہین اور جلیل القدر صحابی حضرت حجر ابن عدی کے جسد مبارک کی توہین کے خلاف یوم احتجاج و یوم سوگ منایا گیا اور شہر کی مختلف جامع مساجد کے باہر بعد نماز جمہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔صحابہ کرام کی توہین اور صحابی رسول اکرم کے جسد مبارک کی بے حرمتی کے خلاف کراچی میں جامعہ مسجد حسینی سفارتخانہ ملیر برف خانہ،گلشن حدید،لانڈھی بابر مارکیٹ،ڈرگ روڈ مسجد یثرب گلشن اقبال سمیت کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ اثنا عشری مسجد کھارادر میں کیا گیا ۔احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرن شریک ہوئے جبکہ مظاہرین نے ہاتھو ں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد ،اسرائیل نا منظور سمیت شام میں دہشت گردوں کی مذمت،صحابہ کرا م کی توہین کے خلاف مذمت سمیت عالمی برادری سے شام میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی سمیت مولانا علی انور جعفری، مولانا منور نقوی، مولانا ذوالفقار جعفری، مولانا محمد حسین جعفری ،مولانا دیدار علی جلبانی اور علامہ مبشر رضااور عقیل کاظمی کاکہنا تھا کہ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی ص کے جلیل القدس صحابہ کرام کی توہین اور ان کے مزارات مقدسہ کو شہید کروانے اور صحابی رسول ص حضرت حجر ابن عدی ص کے جسد مبارک کو قبر سے نکلوانے میں امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد ملوث ہیں جو نہ صرف شام کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں بلکہ پوری مسلم امہ کے درمیان تفریق پیدا کر کے اپنے غیر ملکی آقاؤں امریکہ،اسرائیل اور یورپی ممالک کی خدمت کر رہے ہیں۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ شام میں موجود غیر ملکی دہشت گردوں اور تکفیری عناصر کا مقصد شام میں معصوم اور نہتے شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا ہے جبکہ دوسری طرف شام میں موجود پیغمبر اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والی وسلم کے جلیل القدس صحابیوں اور اولاد رسول کے مزارات کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنا کر دنیا بھر میں فرقہ واریت کی جنگ کو ہوا دینا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی ص کی شان میں گستاخی کا معاملہ ہو یا پھر شام میں صحابی رسول ص کے جسد خاکی کو قبر مطہر سے نکال کر توہین کرنے کا ان دونوں سانحات میں امریکہ اور اسرائیل براہ راست ملوث ہیں اور ان کے آلہ کار تکفیری دہشت گرد ان ناپاک کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔رہنماؤں نے واضح کیا کہ پیغمبر اکرم ص کی توہین کرنے اور پیغمبر ص کے صحابہ کی توہین کرنے والے آل یہود ہیں کہ جن کے بڑوں نے ماضی میں اللہ کے پیغمبروں اور انبیاء کی نہ صرف توہین کی بلکہ ان کو قتل بھی کیا اورآج چودہ سو سال بعد بھی انہی ملعون نسلوں کی اولادیں پیغمبر اکرم ص کی آل اور ان کے صحابہ کرام کے ساتھ ظلمو زیادتی کر رہے ہیں ،انہوں نے اقوام متحدہ کو خبر دار کیا کہ اگر شام میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی اور شام میں مزارات مقدسہ کو نقصان پہنچائے جانے کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان سمیت دنیا بھر سے عالمی تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون پر عائد ہو گی۔اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ مردہ باد،اسرائیل نا منظور،شام میں دہشت گردوں کے خلاف،مزارات مقدسہ کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں قربانی دینے کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے اور بعد ازں امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top