روضہ حضرت زینب (س) کو منہدم کرنے پر ترکی اور قطر کی باہمی منصوبہ بندی Reviewed by Momizat on . عراق کے ہفتہ وار اخبار المستقل نے عراق کے سیاسی منابع کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اطلاعات کے مطابق ترکی اور قطر نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم م عراق کے ہفتہ وار اخبار المستقل نے عراق کے سیاسی منابع کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اطلاعات کے مطابق ترکی اور قطر نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم م Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » روضہ حضرت زینب (س) کو منہدم کرنے پر ترکی اور قطر کی باہمی منصوبہ بندی

روضہ حضرت زینب (س) کو منہدم کرنے پر ترکی اور قطر کی باہمی منصوبہ بندی

روضہ حضرت زینب (س) کو منہدم کرنے پر ترکی اور قطر کی باہمی منصوبہ بندی
عراق کے ہفتہ وار اخبار المستقل نے عراق کے سیاسی منابع کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اطلاعات کے مطابق ترکی اور قطر نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کو منہدم کرنے پر باہمی منصوبہ بندی کی ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق اس عنوان سے کہ یہ مرقد دنیا میں شیعوں کے نزدیک کافی اہمیت کا حامل ہے لہذا اس کو منہدم کرنا ان دو ملکوں کے اولین منصوبوں میں سے ہے۔
اس اخبار کے مطابق ان دو ملکوں نے حتی صھیونیوں کے ساتھ اس سلسلے میں مذاکرات بھی کئے ہیں کہ وہ اپنے ہوائی حملے سے اسے نشانہ بنائیں تاہم صہیونیوں نے اس خدشہ سے کہ یہ اقدام پوری دنیا میں کشیدگی پھیل جانے کا باعث بن سکتا ہے ان کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
المستقل اخبار نے تاکید کی ہے کہ انقرہ اور دوحہ کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ اگر شیعوں کے مقدس مقامات مخصوصا روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو ذرہ برابر نقصان پہنچا تو پورا مشرق وسطی آگ کی لپیٹ میں آ جائے گا۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top