آیت اللہ سیستانی: بحرین کے شیعوں کے لیے دعا کرتا ہوں Reviewed by Momizat on . آیت اللہ العظمی سیستانی نے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: میں بحرین کے شیعوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔ اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جہان تشیع ک آیت اللہ العظمی سیستانی نے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: میں بحرین کے شیعوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔ اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جہان تشیع ک Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » آیت اللہ سیستانی: بحرین کے شیعوں کے لیے دعا کرتا ہوں

آیت اللہ سیستانی: بحرین کے شیعوں کے لیے دعا کرتا ہوں

آیت اللہ سیستانی: بحرین کے شیعوں کے لیے دعا کرتا ہوں
آیت اللہ العظمی سیستانی نے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: میں بحرین کے شیعوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جہان تشیع کے عظیم الشان مرجع تقلید آیت اللہ العظمی آقائے سیستانی نے گزشتہ روز۔ ۱۸ مئی۔ کو بحرین میں آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کے مزدوروں کی طرف سے کئے گئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے آل خلیفہ کے اس اقدام کو شرمناک اقدام قرار دیا۔
انہوں نے آیت اللہ عیسی قاسم، بحرین کے دیگر علماء اور شیعوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میں ان کے لیے دعا کرتا ہوں۔
اسی طرح آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی نے بھی آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مذہبی شخصیت کے گھر پر حملہ خود ان پر حملے کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے صبح جمعہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ آور ہو کر گھر کے دروازے توڑے اور گھر میں داخل ہو کر تلاشی لی جبکہ اہل خانہ کے اندر خوف و ہراس پیدا کرنے کی بھی کوشش کی۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top