شیعہ علما کونسل خیبر پختونخواە کے وفد کا پشاور میں گذشتہ شام ہونے والے بم دھماکے کے علاقے کا دورە کیا اور متاثرە عوام سے ملاقات Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس ( پشاور ) شیعہ علما کونسل خیبر پختونخواە کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور ایس یو سی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہدعلی آخونزادە نے پشاور کےعلاقے گلب جعفریہ پریس ( پشاور ) شیعہ علما کونسل خیبر پختونخواە کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور ایس یو سی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہدعلی آخونزادە نے پشاور کےعلاقے گلب Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » شیعہ علما کونسل خیبر پختونخواە کے وفد کا پشاور میں گذشتہ شام ہونے والے بم دھماکے کے علاقے کا دورە کیا اور متاثرە عوام سے ملاقات

شیعہ علما کونسل خیبر پختونخواە کے وفد کا پشاور میں گذشتہ شام ہونے والے بم دھماکے کے علاقے کا دورە کیا اور متاثرە عوام سے ملاقات

شیعہ علما کونسل خیبر پختونخواە کے وفد کا پشاور میں گذشتہ شام ہونے والے بم دھماکے کے علاقے کا دورە کیا اور متاثرە عوام سے ملاقات
جعفریہ پریس ( پشاور ) شیعہ علما کونسل خیبر پختونخواە کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور ایس یو سی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہدعلی آخونزادە نے پشاور کےعلاقے گلبہار میں واقع امامیہ کالونی میں گذشتہ شام ہونے والے بم دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد
علاقے کا دورە کیا اور وہاں متاثرە عوام سے ملاقات کر کے دھماکے کے شہداٴ کے ورثا سے تعزیت کی اس موقع پر ان کے ہمراە شیعہ علما کونسل ضلع پشاور کے صدر آخونزادە مجاہد علی اکبر اور ضلعی سیکریٹری اطلاعات مظہر ممتاز بھی موجود تھے۔ایس یو سی کے صوبائی سربراە علامہ محمد رمضان توقیر نے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادە کیا کہ عبادتگاہوں پر حملے اور ٹارگٹ کیلنگ کے واقعات ملک و اسلام دشمن عناصر کی کارستانی ہے جو ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دے کر ایک عرصے سے ملک کا امن تباە کرنے کے درپے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ یکطرفہ ٹارگٹ کیلنگ کے ان واقعات سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اگر نئی حکومت نے بھی ان واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ کیے تو عوام اپنا تحفظ خود کرنے پر مجبور ہو گی۔ اس موقع پر شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادە نے عمائدین علاقہ سے گفتگو میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا دھماکے کے متاثرین کو تعزیتی پیغام پہنچایا اور متاثرە خاندانوں کو اس واقع کے خلاف اور مجرموں کی گرفتاری تک ہر سطح پر آواز اٹھانے کا یقین دلایا جبکہ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادە کیا کہ اسلام دشمن عناصر ان مکروە کاروائیوں سے مکتب تشیع کو مرعوب نہیں کرسکتے اور مکتب تشیع عزاداری سید الشہداٴ و تبلیغ و ترویج دین حقہ اسلام کے مشن کو جاری و ساری رکھنے میں کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ بعدازاں شیعہ علما کونسل کے وفد کو شہداٴ کی نعشوں کا دیدار کرایا گیا جبکہ بم دھماکے کے متاثرە علاقے کے دورے کے دوران عوامی شکایات پر موقع پر موجود انتظامی حکام سے وفد نے مسائل کے حل کے لیے بھی گفت و شنید کی۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top