کراچی: کورنگی بلال کالونی میں دھماکا اور فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی Reviewed by Momizat on . کراچی: کورنگی بلال کالونی میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 8 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکے اور فائرنگ کا و کراچی: کورنگی بلال کالونی میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 8 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکے اور فائرنگ کا و Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » کراچی: کورنگی بلال کالونی میں دھماکا اور فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کراچی: کورنگی بلال کالونی میں دھماکا اور فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

title="karachi
کراچی: کورنگی بلال کالونی میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 8 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکے اور فائرنگ کا واقعہ کورنگی بلال کالونی میں واقع امام بارگاہ حیدری کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 8 زخمی ہوگئے، دھماکے سے قبل فائرنگ کی گئی جس سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تاہم جیسے ہی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو دہشت گردوں نے دھماکا بھی کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت کے مطابق فائرنگ اور دھماکا پارک کے قریب ہوا، دھماکا دستی بم کا تھا جس میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top