اگر مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو عوامی سمندر ایوانوں کا رخ کرے گا،علامہ ناظر عباس تقوی Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس - شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ عوامی رابطہ مھم کا آغاز کردیا گیا ہے ،ہمارے مطالبات پہ غور نہ کیا گ جعفریہ پریس - شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ عوامی رابطہ مھم کا آغاز کردیا گیا ہے ،ہمارے مطالبات پہ غور نہ کیا گ Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » اگر مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو عوامی سمندر ایوانوں کا رخ کرے گا،علامہ ناظر عباس تقوی

اگر مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو عوامی سمندر ایوانوں کا رخ کرے گا،علامہ ناظر عباس تقوی

اگر مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو عوامی سمندر ایوانوں کا رخ کرے گا،علامہ ناظر عباس تقوی
جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ عوامی رابطہ مھم کا آغاز کردیا گیا ہے ،ہمارے مطالبات پہ غور نہ کیا گیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،سکیورٹی ادارے بے حسی کا شکار ہیں ریاست کے اندر ریاست بن گئی ہے اس کو کنٹرول کیا جائے ورنہ عوامی سمندر ایوانوں کا رخ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں علامہ ناظر عباس تقوی نے کراچی کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پہ غور نہ کیا گیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اس سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے اور بلاجواز گرفتاریاں بند کی جائیں ۔
علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ قائد ملت جعفریہ کے حکم پہ آج کی پریس کانفرنس کر رہے ہیں آئندھ لائحہ عمل بھی قیادت کے حکم کے مطابق طے کریں گے. اور کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جائے سکیورٹی ادارے بے حسی کا شکار ہیں، ریاست کے اندر ریاست بن گئی ہے اس کو کنٹرول کیا جائے اگر مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو عوامی سمندر ایوانوں کا رخ کرے گا۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top