پاکستان میں آج یوم ایفائے شہداء منایا جا رہا ہے Reviewed by Momizat on . پاکستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے، ٹارگٹ کلنگ اورپرتشدد واقعات کے خلاف آج 5جولائی کو ن پاکستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے، ٹارگٹ کلنگ اورپرتشدد واقعات کے خلاف آج 5جولائی کو ن Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » پاکستان میں آج یوم ایفائے شہداء منایا جا رہا ہے

پاکستان میں آج یوم ایفائے شہداء منایا جا رہا ہے

پاکستان میں آج یوم ایفائے شہداء منایا جا رہا ہے
پاکستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے، ٹارگٹ کلنگ اورپرتشدد واقعات کے خلاف آج 5جولائی کو نماز جمعہ کے بعد پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان کے مطابق کوئٹہ، پشاور اور کراچی میں طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے گناہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کی ارواح سے تجدید عہد کیلئے آج 5جولائی کو یوم ایفائے شہدا منایا جائے گا۔
اپنےایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی ملت میں جو بیداری کی لہر ہے یہ سب شہدا کے پاک خون کی برکات کی بدولت ہے لہذا ہمیں اپنے شہیدوں کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہے تاکہ ہماری آئندہ نسلیں شہیدوں کے پیغام سے درس حاصل کریں اور معاشرے کو کربلا کے حقیقی پیغام کی جانب راغب کرنے کیلئے کوششیں کرسکیں۔
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کا مرکزی پروگرام مزار قائد پر بعد نماز مغربین ہوگا جس میں شہر بھر کے تمام کارکنان شریک ہونگے۔
واضح رہے کہ ہزارہ ٹاوٴن کے محلہ علی آباد کے بلخی چوک پر واقع امام بارگاہ ابو طالب میں اتوار30جون کو نماز مغربین کے اختتام پر خودکش حملےمیں خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد شہید اور70 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top