کالعدم لشکر جھنگوی کے ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا، آئی بی کی وزیراعظم کو بریفنگ Reviewed by Momizat on . انٹیلی جنس بیورو نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ معصوم بلا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس بیورو نے وزیراعظم نواز شریف انٹیلی جنس بیورو نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ معصوم بلا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس بیورو نے وزیراعظم نواز شریف Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » کالعدم لشکر جھنگوی کے ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا، آئی بی کی وزیراعظم کو بریفنگ

کالعدم لشکر جھنگوی کے ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا، آئی بی کی وزیراعظم کو بریفنگ

کالعدم لشکر جھنگوی کے ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا، آئی بی کی وزیراعظم کو بریفنگ
انٹیلی جنس بیورو نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ معصوم بلا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس بیورو نے وزیراعظم نواز شریف کو اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ معصوم بلا کو طویل نگرانی کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے کراچی میں جسٹس باقر اور دیگر شخصیات پر قاتلانہ حملوں سے متعلق اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ ملزم بلا کا کہنا ہے کہ بشیر لغاری ان واقعات کا سرغنہ ہے، جسے آئی بی کی نشاندہی پر سندھ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ وارداتوں میں اس کے بیٹے معاویہ اور ایک دوسرے ملزم نے مدد کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملزم بلا نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ لشکر جھنگوی نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں دہشت گردی کی کئی بڑی وارداتوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیورو کو ہدایت کی کہ دہشت گرد گروپوں کو اسلحہ فراہم کرنے والے عناصر کا پتہ چلا کر فوری کارروائی کی جائے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top