کوئٹہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، ہزارہ ٹاوٴن میں مکینوں کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک Reviewed by Momizat on . ہزارہ ٹاؤن میں افطاری سے کچھ دیر پہلے ایک مشکوک شخص داخل ہوا تو علاقہ مکینوں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس کے بھاگنے پر لوگوں نے فائرنگ کر دی۔ سر میں گولی لگنے سے ہزارہ ٹاؤن میں افطاری سے کچھ دیر پہلے ایک مشکوک شخص داخل ہوا تو علاقہ مکینوں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس کے بھاگنے پر لوگوں نے فائرنگ کر دی۔ سر میں گولی لگنے سے Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » کوئٹہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، ہزارہ ٹاوٴن میں مکینوں کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک

کوئٹہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، ہزارہ ٹاوٴن میں مکینوں کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک

کوئٹہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، ہزارہ ٹاوٴن میں مکینوں کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک
ہزارہ ٹاؤن میں افطاری سے کچھ دیر پہلے ایک مشکوک شخص داخل ہوا تو علاقہ مکینوں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس کے بھاگنے پر لوگوں نے فائرنگ کر دی۔ سر میں گولی لگنے سے حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگیا۔

کوئٹہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، ہزارہ ٹاوٴن میں مکینوں کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک
ابنا: کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاوٴن میں خودکش حملہ آور علاقہ مکینوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے جسم سے بم نصب تھا جو پھٹ نہیں سکا۔ کوئٹہ کے علاقہ ہزارہ ٹاوٴن میں علاقہ مکینوں کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی فیاض سنبل کا کہنا ہے کہ ہزارہ ٹاوٴن میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص خودکش حملہ آور تھا، مشتبہ شخص کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور کے سر میں گولی لگنے سے اس کی ہلاکت ہوئی، جبکہ اس کے جسم سے بندھا دھماکہ خیز مواد پھٹ نہیں سکا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں مکینوں نے دہشت گردی ناکام بنا دی۔ فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
ہزارہ ٹاؤن میں افطاری سے کچھ دیر پہلے ایک مشکوک شخص داخل ہوا تو علاقہ مکینوں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس کے بھاگنے پر لوگوں نے فائرنگ کر دی۔ سر میں گولی لگنے سے حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اس کی خودکش جیکٹ ناکارہ بنا دی جبکہ ایک دستی بم بھی برآمد کر لیا گیا۔ خودکش جیکٹ میں آٹھ سے دس کلو گرام دھماکہ خیز مواد تھا۔ حملہ آور کی لاش سی ایم ایچ منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top