المعاییر میں مسجد امام رضا(ع) پر حملہ Reviewed by Momizat on . بحرین میں آل خلیفہ کے مزدوروں نے آج صبح المعابیر کے علاقے میں واقع مسجد امام رضا علیہ السلام پر حملہ کر کے مسجد کے اندر فائرنگ کی اور زہریلی گیس کے گولے چھوڑے۔ بحرین میں آل خلیفہ کے مزدوروں نے آج صبح المعابیر کے علاقے میں واقع مسجد امام رضا علیہ السلام پر حملہ کر کے مسجد کے اندر فائرنگ کی اور زہریلی گیس کے گولے چھوڑے۔ Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » المعاییر میں مسجد امام رضا(ع) پر حملہ

المعاییر میں مسجد امام رضا(ع) پر حملہ

المعاییر میں مسجد امام رضا(ع) پر حملہ
بحرین میں آل خلیفہ کے مزدوروں نے آج صبح المعابیر کے علاقے میں واقع مسجد امام رضا علیہ السلام پر حملہ کر کے مسجد کے اندر فائرنگ کی اور زہریلی گیس کے گولے چھوڑے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ کے مزدور، انقلابی تحریکیوں کو سرکوب کرنے کی غرض سے ایک طرف عوام کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کر رہے ہیں اور دوسری طرف مساجد کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
آل خلیفہ کے مزدوروں کے حالیہ وحشیانہ اقدامات کی ایک مثال مسجد امام رضا (ع) پر حملہ ہے جو آج صبح ’’المعاییر‘‘ کے علاقے میں کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مسجد امام رضا (ع) پر حملہ کر کے مسجد کے اندر فائرنگ کی اور زہریلی گیس کے گولے مسجد کے اندر پھینکے جس کے باعث مسجد کا ایک حصہ نذر آتش ہو گیا۔
مسجد امام رضا(ع) پر کئے گئے حملے کے بعد ابنا کو ارسال شدہ تصاویر سے صاف واضح ہوتا ہے کہ آل خلیفہ کے مزدوروں نے مسجد کی حرمت کو پامال کیا ہے۔
واضح رہے کہ بحرین میں انقلابی تحریک شروع ہونے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز نے تقریبا ۴۰ مساجد کو بالکل منہدم کر دیا ہے اور ان کی تعمیر نو پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ دیگر مختلف مساجد کو بھی اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top