شام میں امریکہ کی جنگی مداخلت خود امریکہ کے لیے بھاری نقصان کی حامل ہو گی Reviewed by Momizat on . ہفتہ حکومت کی مناسبت سے گیارہویں حکومت کے اراکین نے آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس مل ہفتہ حکومت کی مناسبت سے گیارہویں حکومت کے اراکین نے آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس مل Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » شام میں امریکہ کی جنگی مداخلت خود امریکہ کے لیے بھاری نقصان کی حامل ہو گی

شام میں امریکہ کی جنگی مداخلت خود امریکہ کے لیے بھاری نقصان کی حامل ہو گی

Ali Khamenei
ہفتہ حکومت کی مناسبت سے گیارہویں حکومت کے اراکین نے آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں علاقے میں امریکی جنگی مداخلت کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی سوریہ میں جنگی مداخلت خود امریکہ کے لیے بھاری نقصان کی حامل ہو گی۔ علاقہ میں بارود کا بہت بڑا ڈھیر موجود ہے لہذا مستقبل کے بارے میں کوئی پیشنگوئی نہیں کی جاسکتی۔

رہبر معظم اقنلاب اسلامی نے مصر کے دردناک حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہم مصر کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے لیکن مصری عوام کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدر روحانی کی جانب سے کابینہ کی سریع تشکیل پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پارلیمنٹ کی جانب سے وزراء کو بڑی تعداد میں اعتماد کا ووٹ دینے کو حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان اچھا تعاون قراردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کی علاقہ میں مسلسل جنگی مداخلت تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے اور علاقہ کے مستقبل کے بارے میں کوئي پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔

About The Author

Number of Entries : 68

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top