لشکر جھنگوی کے رہنماملعون ملک اسحاق کو رہا کرنیکی ہدایت Reviewed by Momizat on . وفاقی حکومت کی ہدایت پر پنجاب حکومت نےکالعدم لشکر جھنگوی کے اہم رہنما ملعون ملک اسحاق کو رہا کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ملعون ملک اسحاق کی رہائی سے عصمت اللہ م وفاقی حکومت کی ہدایت پر پنجاب حکومت نےکالعدم لشکر جھنگوی کے اہم رہنما ملعون ملک اسحاق کو رہا کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ملعون ملک اسحاق کی رہائی سے عصمت اللہ م Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » لشکر جھنگوی کے رہنماملعون ملک اسحاق کو رہا کرنیکی ہدایت

لشکر جھنگوی کے رہنماملعون ملک اسحاق کو رہا کرنیکی ہدایت

لشکر جھنگوی کے رہنماملعون ملک اسحاق کو رہا کرنیکی ہدایت
وفاقی حکومت کی ہدایت پر پنجاب حکومت نےکالعدم لشکر جھنگوی کے اہم رہنما ملعون ملک اسحاق کو رہا کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ملعون ملک اسحاق کی رہائی سے عصمت اللہ معاویہ گروپ اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کالعدم لشکر جھنگوی سے مذاکرات کے حکومتی فیصلے کے بعد حکومت پنجاب نے ملعون ملک اسحاق کی نظربندی ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے،ملعون ملک اسحاق کو کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد 22فروری کو نظر بند کردیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس میں کئے جانے والے فیصلوں کے بعد لشکر جھنگوی سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے اور مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو ملعون ملک اسحاق کو رہا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت رہائی کے بعد ملعون ملک اسحاق سے براہ راست رابطہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے چوہدری نثار علی خان کو اہل سنت والجماعت کے سربراہ ملعون مولانا لدھیانوی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top