طالبان سے دوستی کیلئے پر امیدحکمران جلد انکے مکرو فریب کا نشانہ بنیں گے ، علامہ حسن ظفر نقوی Reviewed by Momizat on . ملک کا سپہ سالار کہہ رہا ہے کہ ملک کو اندرونی دشمن سے خطرہ ہے، لیکن حکمران دہشت گردوں سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں، قوم وہ دن جلد دیکھے گی جب مسلم لیگ ن اور ط ملک کا سپہ سالار کہہ رہا ہے کہ ملک کو اندرونی دشمن سے خطرہ ہے، لیکن حکمران دہشت گردوں سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں، قوم وہ دن جلد دیکھے گی جب مسلم لیگ ن اور ط Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » طالبان سے دوستی کیلئے پر امیدحکمران جلد انکے مکرو فریب کا نشانہ بنیں گے ، علامہ حسن ظفر نقوی

طالبان سے دوستی کیلئے پر امیدحکمران جلد انکے مکرو فریب کا نشانہ بنیں گے ، علامہ حسن ظفر نقوی

طالبان سے دوستی کیلئے پر امیدحکمران جلد انکے مکرو فریب کا نشانہ بنیں گے ، علامہ حسن ظفر نقوی
ملک کا سپہ سالار کہہ رہا ہے کہ ملک کو اندرونی دشمن سے خطرہ ہے، لیکن حکمران دہشت گردوں سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں، قوم وہ دن جلد دیکھے گی جب مسلم لیگ ن اور طالبان کے درمیان اس عاشقی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گا، دہشت گردوں کی دھمکیوں پر پھانسی روک کر ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے سیاستدانوں کو شرم آنی چاہیے، اب تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دہشت گرد حکومتی ایجنٹ نہیں بلکہ حکومت دہشت گردوں کی ایجنٹ ہے ، پاک وطن ہمارا ہے کسی وڈیرے، جرنیل، سرمایہ دار یا دہشت گرد کی جاگیر نہیں، ہم نے خون کے نذرانے دے کر یہ وطن عزیز حاصل کیا ہے۔ ملت جعفریہ ملک کے ایک ایک انچ کا تحفظ کرے گی۔ملک سے ٹارگٹ کلنگ کیسے ختم ہوسکتی ہے، جب ٹارگٹ کلرز کے سرپرست ایوانوں میں موجود ہوں۔ کیا وجہ ہے کہ وزیرستان میں دہشت گردوں پر ڈرون برسائے جاتے ہیں اور پاراچنار کے لوگوں کے خلاف انہی دہشت گردوں کو منظم کیا جاتا ہے، شام پر امریکی حملہ تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ،عرب ممالک ہوش کے ناخن لیں اور مصر و شام کے مسلمانوں کے خونِ ناحق میں اپنے ہاتھ رنگین نہ کریں۔
ان خیالات کا اظہار علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ شیخ حسن صلاح الدین ، علامہ دیدار علی جلبانی ، ، علی حسین نقوی ، علامہ مبشر حسن، سجاد اکبر زیدی ، احسن عباس رضوی نے شام پر ممکنہ امریکی جارحیت ، مصر میں بیگناہوں کے قتل عام اور طالبان دہشت گردوں سے حکومتی مذاکرات کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کیاپیل پر کراچی میں احتجاجی مظاہرے کے شرکاء4 سے خطاب میں کیا ، خوجہ مسجد کھارادر میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھاکہ حسن نصراللہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے دہشت گردوں آؤ شام میں، تاکہ تمہارا قلع قمع کرنے کے لئے تمہیں دھونڈنا نہ پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے پر عیسائی اور ہندو نہیں بلکہ عرب حکمرانوں نے اپنی امریکی غلامی کا ثبوت دے دیا ہے ، اگر عرب حکمران اتنے ہی مسلمانوں کے خیر خواہ اور جمہو ریت پسند ہیں تو مصر میں جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کیوں کیں ، خود شاہی نظام حکومت کا خاتمہ کر کے اقتدار عرب عوا م کو کیوں منتقل نہیں کر دیتے ، افسوس کا مقام ہے کہ سعودیہ جیسیاسلامی ملک کا سرمایہ مسلم امہ کی نسل کشی میں استعمال ہو رہا ہے ،عرب حکمران امریکہ کو پیسہ دے کر شام کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر کے امریکہ و اسرائیل سے اپنی وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں، ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں چاہے وہ مصر ہو ، بحرین ہو ، یمن ہو یا کہ شام ، عرب لیگ کا شرمناک کردار اس بات کی دلیل ہے کہ عرب حکمران کبھی بھی امریکہ کی غلامی سے آزاد نہیں ہوں گے۔
شیخ حسن صلاح الدین نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر امریکہ نے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے ، شام پر امریکی حملہ اس کی ا?خری غلطی ثابت ہو گی ، اوباما میں اگر شام پر حملے کی ہمت ہو تی تو وہ اتنی حیل حجت نہ کر تا ، جس امریکہ نے افغانستان و عراق پر حملے کے لیئے اقوام متحدہ اور کانگریس کی حمایت کی فکر نہ کی ا?ج وہ امریکہ شام پر حملہ کے لیئے گندھے تلاش کر رہا ہے ، حکومت اسلامی ایران اور اس کے اتحادی مسلم قوتیں امریکہ کے گلے کی ہڈی بن چکے ہیں۔شام پر امریکی حملہ دراصل لاکھوں فلسطینیوں کے حق پر حملہ ہے ، اسرائیل کو نابود ہوتا دیکھ کر امریکہ نے یہ چال چلی ہے ، اسلام کے نام پر جمع ہو کر فساد پھیلانے والے باغیوں کی شرمناک حرکات اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے ، سعودیہ عرب کے حکمران امریکہ کو پیسہ دے کر شام کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر کے امریکہ و اسرائیل سے اپنی وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں، ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں چاہے وہ مصر ہو ، بحرین ہو ، یمن ہو یا کہ شام ، عرب لیگ کا شرمناک کردار اس بات کی دلیل ہے کہ عرب حکمران کبھی بھی امریکہ کی غلامی سے آزاد نہیں ہوں گے

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top