ہیٹر برو میں فکر اسلامی فاؤنڈیشن کے زير اہتمام دوسرا نہج البلاغہ سیمنار Reviewed by Momizat on . برطانیہ کے شہر پیٹر برو کے شہر کے ہوٹل میری ایٹ میں فکر اسلامی فاؤنڈیشن کے زير اہتمام دوسرا ایک روزہ نہج البلاغہ سیمنار منعقد ہوا جس میں 32 شہروں سے 250 افراد ن برطانیہ کے شہر پیٹر برو کے شہر کے ہوٹل میری ایٹ میں فکر اسلامی فاؤنڈیشن کے زير اہتمام دوسرا ایک روزہ نہج البلاغہ سیمنار منعقد ہوا جس میں 32 شہروں سے 250 افراد ن Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » ہیٹر برو میں فکر اسلامی فاؤنڈیشن کے زير اہتمام دوسرا نہج البلاغہ سیمنار

ہیٹر برو میں فکر اسلامی فاؤنڈیشن کے زير اہتمام دوسرا نہج البلاغہ سیمنار

width="300"
برطانیہ کے شہر پیٹر برو کے شہر کے ہوٹل میری ایٹ میں فکر اسلامی فاؤنڈیشن کے زير اہتمام دوسرا ایک روزہ نہج البلاغہ سیمنار منعقد ہوا جس میں 32 شہروں سے 250 افراد نے شرکت کی۔

ہیٹر برو میں فکر اسلامی فاؤنڈیشن کے زير اہتمام دوسرا نہج البلاغہ سیمنار
اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فکر اسلامی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام برطانیہ کے شہر پیٹر برو (Peterborough) میں منعقدہ دوسرے ایک روزہ نہج البلاغہ سیمنار میں 32 شہروں سے 250 مندوبین نے شرکت کی۔
سیمنار میں مقررین نے نہج البلاغہ سے متعلق موضوعات پر تقاریر کیں اور مقالے پیش کئے جیسے “وحدت اسلامی نہج البلاغہ کی روشنی میں”، “تربیت نہج البلاغہ کی روشنی میں” وغیرہ۔
اس اجلاس کے مہمان خصوصی رہبر انقلاب امام خامنہ ای کے نمائند حجت الاسلام و المسلمین معزی تھے جنہوں نے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان وحدت پر زور دیا اور کہا: امیرالمؤمنین علی (علیہ السلام کے کلام اور آپ(ع) کی سیرت و زندگانی کا اہم ترین پیغام “وحدت” ہے۔
برطانیہ کے فکر اسلامی فاؤنڈيشن کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مقبول حسین علوی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا: اس فاؤنڈيشن کا مقصد دنیا والوں ـ بالخصوص نوجوانوں ـ کو امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کا پیغام پہنچانا ہے۔ اور یہ فاؤنڈیشن فکر اسلامی کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top