ایران کے صدر کا خطاب، دنیا کے ملکوں کی توجہ کا مرکز Reviewed by Momizat on . لبنان کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں قابل توجہ و محوری کردار کا حامل ملک قرار دیا ہے ایران کے صدر کا خط لبنان کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں قابل توجہ و محوری کردار کا حامل ملک قرار دیا ہے ایران کے صدر کا خط Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » ایران کے صدر کا خطاب، دنیا کے ملکوں کی توجہ کا مرکز

ایران کے صدر کا خطاب، دنیا کے ملکوں کی توجہ کا مرکز

ایران کے صدر کا خطاب، دنیا کے ملکوں کی توجہ کا مرکز
لبنان کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں قابل توجہ و محوری کردار کا حامل ملک قرار دیا ہے

ایران کے صدر کا خطاب، دنیا کے ملکوں کی توجہ کا مرکز
ابنا: لبنان کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں قابل توجہ و محوری کردار کا حامل ملک قرار دیا ہے
ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے گذشتہ روز بیروت میں ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا خطاب ، دنیا کے ملکوں کی توجہ کا مرکز رہا اور عالمی سطح پر اس خطاب کے مثبت اثرات مرتّب ہوئے ہیں۔
لبنان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران نے اپنی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور اس موضوع نے غاصب صہیونی حکومت کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں اپنی تقریر کا بڑا حصہ ایران کے جوہری مسئلہ سے مختص رکھا۔ لبنان میں ایران کے سفیر نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ شام میں رونما ہونے والی تبدیلیاں ، سیاسی راہ حل کی سمت مثبت طریقے سے آ‏‏گے بڑھ رہی ہیں اور عالمی برادری کو مل کر شام کے بحران کے حل میں مدد کرنی چاہیے

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top