ایرانی ایٹمی تنصیبات پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 4 گرفتار Reviewed by Momizat on . ایران کے اٹامک انرجی آرگنائزیشن( اے ای او آئی ) کے ڈائریکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایٹمی تنصیبات پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایران کے اٹامک انرجی آرگنائزیشن( اے ای او آئی ) کے ڈائریکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایٹمی تنصیبات پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » ایرانی ایٹمی تنصیبات پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 4 گرفتار

ایرانی ایٹمی تنصیبات پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 4 گرفتار

ایرانی ایٹمی تنصیبات پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 4 گرفتار
ایران کے اٹامک انرجی آرگنائزیشن( اے ای او آئی ) کے ڈائریکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایٹمی تنصیبات پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تہران میں ایک تقریب کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے اے ای او آئی کے ڈائریکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ فورسز نے نیوکلیئر انرجی تنصیبات پر تخریب کاری کا منصوبہ تیار کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لیا ہے، انھوں نے سیکیورٹی نقطہ نظر کے تحت اس سلسلے میں مزید تبصرے سے گریز کیا۔

صالحی نے مزید کہا کہ صدر حسن روحانی نے نیوکلیئر انرجی پروگرام کے حوالے سے جرأت مندانہ اقدامات کیے ہیں لیکن بعض ممالک خاموش رہیں گے کیونکہ انھیں ایران کا نیوکلیئر مسئلہ حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ بعض قوتیں تخریب کاری کے ذریعے ایران کا ایٹمی مسئلہ حل کرنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top