عظمت ولایت کانفرنس راہ جناب سیدہ (س) کو زندہ کرنیکا سفر ہے، علامہ ناصر عباس جعفری Reviewed by Momizat on . کراچی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ ہفتہ ولایت کو منفرد انداز میں منانے کے لئے انشاءاللہ راہیان ولایت نشتر پارک میں اکھٹا کراچی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ ہفتہ ولایت کو منفرد انداز میں منانے کے لئے انشاءاللہ راہیان ولایت نشتر پارک میں اکھٹا Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » عظمت ولایت کانفرنس راہ جناب سیدہ (س) کو زندہ کرنیکا سفر ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

عظمت ولایت کانفرنس راہ جناب سیدہ (س) کو زندہ کرنیکا سفر ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

عظمت ولایت کانفرنس راہ جناب سیدہ (س) کو زندہ کرنیکا سفر ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
کراچی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ ہفتہ ولایت کو منفرد انداز میں منانے کے لئے انشاءاللہ راہیان ولایت نشتر پارک میں اکھٹا ہونگے، جس میں کراچی سمیت سندھ بھر سے عاشقان ولایت کے قافلے شریک ہونگے۔
عظمت ولایت کانفرنس راہ جناب سیدہ (س) کو زندہ کرنیکا سفر ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ عظمت ولایت کانفرنس راہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کو زندہ کرنے کا سفر ہے، عظمت ولایت کانفرنس کا اجتماع دہشتگری کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگا، عظمت ولایت کانفرنس ملک دشمن طاقتوں کے منہ پر طمانچہ ہوگی، تمام محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، دہشت گردوں کے سے مذاکرات محب وطن عوام کے خون سے ہولی کھیلنے کے مترادف ہے، شہر قائد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باوجود شیعہ افراد کو روزانہ نشانہ بنایا جا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معصوم شیعہ افراد کے قتل میں ملوث اب تک کسی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مسجد و امام بارگاہ مدینتہ العلم کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالم کربلائی، علامہ نقی نقوی سمیت کراچی ڈویژن کے اراکین کابینہ اور تمام اضلاع کے کارکنان موجود تھے۔
The choice of person to help you with your condition so you cheap tadalafil 20mg important source do not have to worry of any heart ailments. Like any other web platform, Magento can and should be managed to obtain SEO generic cialis in canada (search engine optimization). You should also create sure that you are able to work through the experience in a balanced and healthful life in order to reach the top. sildenafil buy Foods rich in Zinc such as Pumpkin Seeds, Sunflower seeds, dairy products, anise seeds, soybean products, cloves, turmeric, ginger, peppers, thyme, oregano, sage, oats, grain, natural fruits like pomegranate, dates, fruits, beets, pumpkin, plums, papaya, cucumber and cherries.Mental stress properly treated with the female sex capsule purchase cialis along with good food diet.
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ دنیا کو مشکلات اور مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے سوشل ازم، کمیونزم، نیشنل ازم، سکیولر ازم ہیں، ولایت ہمیں ان تمام ازمز کی جہنم سے نکال کر بشریت کی معراج پر پہنچاتی ہے، آج کا معاشرہ ولایت کی ٹھنڈی چھاؤں سے محروم ہے، تمام مسلم ممالک ولایت کی رسی کو چھوڑ کر مشرکانہ نظاموں سے استفادہ کر رہے ہیں، ہم ولایت کے ماننے والے ہیں یہ ممکن ہی نہیں کہ ہم غیبت امام میں ولایت کا دامن چھوڑ کر لبرل اور سکیولر ہو جائیں، جب کہ غیبت کبریٰ کی استعاری حالت میں ہمارے پاس ولایت فقیہ ایک نعمت کی صورت میں موجود ہے، ہم تمام باطل و مشرکانہ نظاموں سے بغاوت کا اعلان کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ولایت کا راستہ دنیاوی نگاہ سے خوشگوار نہیں ہیں دشوار گذار ہے، ولایت کے راستے میں سختیاں ہیں، مشکلات ہیں، ہجرتیں ہیں، اسارتیں ہیں شہادتیں ہیں، ہمیں مسلسل جدوجہد کرنی ہے قیام کرنا ہے، تمام مشکلات و مصائب کے لئے ہمہ وقت آمادہ و تیار رہنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وحدت یوتھ پاکستان کا اسٹرکچر آگے جا کر یوتھ پارلیمنٹ کی صورت اختیار کر جائے گا، الہٰی جماعت اور ولائی گروہ میں شامل افراد کا درمیان بھائی چارے اور محبت کا رشتہ ضروری ہے، چھوٹے چھوٹے مسائل اور اختلاف رائے کو ترجیح نہیں دینی چاہیئے، آپس میں درگزر کرنا ہماری کوشش ہونی چاہیئے، معمولی اختلاف رائے کو مدنظر رکھ کر اپنی جدوجہد کو متاثر نہیں کرنا چاہیئے، تمام کارکنان اپنے اخلاص کی جانب خصوصی توجہ دیں، اس طویل اور دشوار گذار راستے میں سفر کرنے کے لئے مضبوط ریاضت کی ضرورت ہے، اپنی راتوں کو آباد کریں، دن کا ایک حصہ خدا سے راز و نیاز اور مناجات کے لئے مخصوص کریں۔ عظمت ولایت کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عظمت ولایت کانفرنس راہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کو زندہ کرنے کا سفر ہے، ہفتہ ولایت کو منفرد انداز میں منانے کے لئے انشاءاللہ راہیان راہ ولایت نشتر پارک میں اکھٹا ہونگے، جس میں کراچی سمیت سندھ بھر سے عاشقان ولایت کے قافلے شریک ہونگے اور یہ اجتماع خداوند متعال کی نصرت و امام زمانہ (عج) کی تائید سے ماضی کے تمام اجتماعات کا ریکارڈ توڑے گا۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top