عظمت ولایت کانفرنس ہر حال میں منعقد کی جائے گی انتظامیہ کے تعصبانہ رویہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔علامہ صادق رضا تقوی Reviewed by Momizat on . مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے صوبائی ڈپٹی سکر ٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ حکومت ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے عظمت ولایت کانفرس کے حوالے سے حکام مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے صوبائی ڈپٹی سکر ٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ حکومت ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے عظمت ولایت کانفرس کے حوالے سے حکام Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » عظمت ولایت کانفرنس ہر حال میں منعقد کی جائے گی انتظامیہ کے تعصبانہ رویہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔علامہ صادق رضا تقوی

عظمت ولایت کانفرنس ہر حال میں منعقد کی جائے گی انتظامیہ کے تعصبانہ رویہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔علامہ صادق رضا تقوی

MWM leader says Azmat-e-Wilayat Conference will be held at all cost
مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے صوبائی ڈپٹی سکر ٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ حکومت ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے عظمت ولایت کانفرس کے حوالے سے حکام بالا کا کانفرنس کے انعقاد کی اجاذت نہ دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت میں موجود کالعدم دہشت گرد گرہوں کے حمایت یافتہ اور ان کے ہم فکر افراد موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس میں 27اکتوبر نشتر پارک میں ہونے والی عظمت ولایت کانفرنس کی انتظامی کمیٹیو ں کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا اُن کاکہنا تھا کہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش کو ناکام بنادیں گے عظمت ولایت کانفرنس ملکی خود مختاری اور دہشت گردی کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی۔ایک طرف تو حکومتی اراکین کانفرنس کے انعقاد کی اجاذت دینے میں ہیل حجت سے کام لے رہیں ہیں تو دوسری جانب گزشتہ روز شہر قائد میں کالعدم دہشت گردوں کی اسلحہ بردار ریلی نکالی جارہی ہے اوراُس ریلی میں دہشت گردوں کا امام بارگاہ علی رضا پر حملہ کرنا اورنمائش چورنگی پر اشتعال انگیزوال چاکنگ کرنا اُس کے باوجود سکیورٹی اداروں کا دہشت گردوں کو گرفتار نہ کرنے کا مطلب واضح ہے کے حکومت اور سیکورٹی ادارے خودبراہ راست ان دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے انہوں نے صدر پاکستان ،وزیر اعظم ،اور وفاقی وزیر داخلہ ،گورنرو وزیر اعلیٰ سندھ مطالبہ کیا کے وہ گزشتہ روز کالعدم گرہوں کی اسلحہ بردار ریلی میں موجود دہشت گردروں کی جانب سے امام بارگاہ علی رضا پر حملے اور نمائش چورنگی پر اشتعال انگیز وال چاکنگ کرنے والے د ہشت گردوں کو فلفور گرفتار کروائیں اور ان دہشت گردوں قرار واقعی سزا دیں

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top