کراچی : انچولی میں ہونے والے2 بم دھماکوں میں 8 افراد شہید 40 سے زائد زخمی Reviewed by Momizat on . کراچی میں شاہراہ پاکستان سے متصل شیعہ آبادی انچولی میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 8 افراد شہید جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ش کراچی میں شاہراہ پاکستان سے متصل شیعہ آبادی انچولی میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 8 افراد شہید جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ش Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » کراچی : انچولی میں ہونے والے2 بم دھماکوں میں 8 افراد شہید 40 سے زائد زخمی

کراچی : انچولی میں ہونے والے2 بم دھماکوں میں 8 افراد شہید 40 سے زائد زخمی

کراچی : انچولی میں ہونے والے2 بم دھماکوں میں 8 افراد شہید 40 سے زائد زخمی
کراچی میں شاہراہ پاکستان سے متصل شیعہ آبادی انچولی میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 8 افراد شہید جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ پاکستان سے متصل شیعہ آبادی انچولی میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 8 افراد شہید جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکہ دودھ کی دکان پر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب بم سے ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ بیکری کے پاس ہوا۔
دھماکہ جس وقت ہوا یہ وہ وقت ہے کہ جب لوگ اپنی روزمرہ کی ضروریات زندگی کی اشیاء کی خرید و فروخت میں مصروف تھے اور قریب ہی ایک مجلس عزا بھی برپا ہو رہی تھی ۔
دھماکے سے علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی اور پولیس اور رینجرز دھماکوں کے 40 منٹ کے بعد جائے وقوع پر پہنچی ۔جب تک لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق 8 افراد کو آغا خان میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پر 3 افراد کی حالت کشیدہ بتائی جارہی ہےجبکہ ایک مومن زرغام علی نقوی شہید ہوچکے ہیں اور ان کی باڈی کو انچولی منتقل کیا جاچکا ہے۔
4 زخمی فاطمیہ اسپتال میں ہیں جبکہ 28 افراد عباسی شہید اسپتال میں ہیں جن میں سے 5 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
تمام شیعہ تنظیموں نے انچولی کے سانحے کی پرزور مذمت کی ہے جبکہ کل یوم سوگ کا اعلان کیا ہےاور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سعودی اور امریکی نواز تکفیری گروہوں اور کالعدم تنظیموں کو لگام دیا جائے اور ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائےاور عوام سے صبر و حوصلہ کی تاکید کی ہے۔


About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top