مجلس وحدت مسلمین کے 16 امیدوار کامیاب Reviewed by Momizat on . بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے 16 امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوچکے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹر بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے 16 امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوچکے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹر Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » مجلس وحدت مسلمین کے 16 امیدوار کامیاب

مجلس وحدت مسلمین کے 16 امیدوار کامیاب

مجلس وحدت مسلمین کے 16 امیدوار کامیاب
بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے 16 امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوچکے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ سید عبدالغنی شاہ یونین کونسل کی نشست پر، عبدالکریم جمالی، ضلع صحبت پور سے عاشق علی جاکھرانی ضلع کونسل کی نشست پر، محمد زمان گولہ، مسز گلاب خان تحصیل تنبو سے کونسلر، سبی سے ہمارے ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم رضا زیدی، اوستہ محمد سے ہماری ایک بہن ضلع کونسل کی رکن کی نشست، غلام محمد جمالی سے مائی جوری جمالی کامیاب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کوئٹہ سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار عباس علی اور کربلائی رجب علی، ڈیرہ مراد جمالی سے غلام علی عمرانی، گوٹھ داود خان سے جاوید علی عمرانی اور دیگر کامیاب ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی امیدواروں کو آزاد حیثیت میں کھڑا کیا گیا تھا، جن میں متعدد کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ ابھی بعض حلقوں سے نتائج آنا باقی ہیں۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے یہ امیدوار مبارکباد کے مستحق ہیں اور جلد ان منتخب نمائندوں کے اعزار میں تقریب منعقد کی جائے گی

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top