ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ ناکام، ایک حملہ آور ہلاک Reviewed by Momizat on . صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے موسٰی زئی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کو دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے خودکش حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن قافلے کی سکیورٹی پ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے موسٰی زئی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کو دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے خودکش حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن قافلے کی سکیورٹی پ Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ ناکام، ایک حملہ آور ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ ناکام، ایک حملہ آور ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ ناکام، ایک حملہ آور ہلاک
صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے موسٰی زئی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کو دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے خودکش حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن قافلے کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انہیں قریب آنے سے پہلے رکنے کا اشارہ کیا، جس پر موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں میں سے ایک نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکہ اسوقت ہوا جب سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں پر اپنی بندوقیں تان لیں، لیکن اس سے پہلے کہ سرکاری اہلکار انہیں نشانہ بناتے، دہشت گردوں میں سے ایک نے دھماکہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے داربن میں ہونے والے اس دھماکے سے جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی بچ جانے والے دہشت گرد کو گرفتار کیا جا سکا ہے، وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ خودکش حملہ آور کی باقیات پولیس نے تحویل میں لیکر فرار ہونے والے دہشت گرد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top