ہزاروں بے گناہوں کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات شریعت کے منافی ہیں، علامہ امین شہیدی Reviewed by Momizat on . مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں، ہزاروں بے گناہوں کے قاتلوں کے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں، ہزاروں بے گناہوں کے قاتلوں کے Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » ہزاروں بے گناہوں کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات شریعت کے منافی ہیں، علامہ امین شہیدی

ہزاروں بے گناہوں کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات شریعت کے منافی ہیں، علامہ امین شہیدی

ہزاروں بے گناہوں کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات شریعت کے منافی ہیں، علامہ امین شہیدی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں، ہزاروں بے گناہوں کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات شریعت کے منافی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں کراچی میں پاک محرم ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ باقر زیدی، علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی، علامہ عباس وزیری، علامہ موسیٰ کریمی، اصغر عباس زیدی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے طالبان دہشتگردوں سے مذاکرات کا اعلان مایوس کن ہے، ان کے اس اعلان سے 18 کروڑ عوام کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوچکا ہے کہ خودکش دھماکوں میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کے خون کی حکومت کی نظر میں کوئی وقعت نہیں ہے، پاکستان کسی مخصوص فرقہ کا نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کا مشترکہ وطن ہے۔ علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں ہزاروں اہل تشیع شہداء کا ذکر نہ کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ حکومت طالبان کے ہاتھوں یرغمال ہوچکی ہے اور اپنی بزدلی کو حکمت کا نام دے کر وطن سے غداری کی مرتکب ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی شریعت کا نفاذ 18 کروڑ عوام کو قبول نہیں ہے، نواز شریف طالبان سے مذاکرات کرکے طالبان کی شریعت کو نافذ کرنے کی کوشش کا حصہ بن رہے ہیں، اگر معاشرے میں امن قائم کرنا ہے تو طالبان سے مزاکرات کا راستہ ترک کرکے ملک گیر آپریشن کرنا ہوگا ورنہ پاکستان دہشت گردوں کی جنت بن جائے گا۔ چار رکنی کمیٹی کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ یہ وقت ثابت کرے گا کہ طالبان سے مذاکرات کی مخالفت میں ہمارا مؤقف درست ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں ہے کہ جب دنیا ہمارے مؤقف کو درست ہوتا ہوا دیکھے گی۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی ہم سے یہ تقاضہ کررہی ہے کہ تمام محب وطن قوتیں طالبان سے مذاکرات کے خلاف متحد ہوں اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف اپنی مؤثر آوازکو بلند کریں

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top