نواز حکومت لشکر جھنگوی کو مکمل شیلٹر فراہم کر رہی ہے، علامہ عارف واحدی Reviewed by Momizat on . قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کے بعد کی صورتحال پر غور کے لئے شیعہ علماء کونسل نے راولپنڈی میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ جس میں مختلف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کے بعد کی صورتحال پر غور کے لئے شیعہ علماء کونسل نے راولپنڈی میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ جس میں مختلف Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » نواز حکومت لشکر جھنگوی کو مکمل شیلٹر فراہم کر رہی ہے، علامہ عارف واحدی

نواز حکومت لشکر جھنگوی کو مکمل شیلٹر فراہم کر رہی ہے، علامہ عارف واحدی

نواز حکومت لشکر جھنگوی کو مکمل شیلٹر فراہم کر رہی ہے، علامہ عارف واحدی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کے بعد کی صورتحال پر غور کے لئے شیعہ علماء کونسل نے راولپنڈی میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ جس میں مختلف عہدیداروں نے شرکت کرتے ہوئے تازہ ترین صورتحال پر اپنی آراء اور تجاویز پیش کی۔ اجلاس میں صورتحال کا مختلف پہلووں سے جائزہ لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ بروز جمعۃ المبارک ملک بھر میں اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا اور قرار داد پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں شریک عہدیداروں نے پاکستان کے مومنین سمیت تمام مظلوموں کی شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی مسلک یا قوم کے خلاف قدم نہیں بلکہ پاکستان کی سالمیت کا مسئلہ ہے۔

رہنماوں نے اس موقع پر کہا کہ ایک طرف مذاکرات کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے اور اس کی چھتری میں ہزاروں قاتلوں اور سفاک دھشتگردوں کو کھلی چوٹ ملی ہوئے ہے وہ جہاں چاہتے ہیں اور جب چاہتے ہیں جلسہ جلوس کر کے اپنی غلیظ زبان اور تکفیری نعروں سے اس علاقے کا امن و امان کا تہس نہس کر دیتے ہیں۔ مگر حکمران اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور اس تمام صورتحال کے باوجود وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا یہ دعویٰ کہ تکفیری شرپسند گروپ کے سرغنے کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں، پاکستان کے باسیوں کیلئے ایک طرف تو لمحہ فکریہ ہے اور دوسری جانب افسوسناک موقف، اور رانا ثناء اللہ کو اس طرف متوجہ کیا جائے گا کہ پاکستان میں سب سے بڑا دہشتگرد ملک اسحاق جس نے 100 سے زائد بیگناہوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے وہ اس تکفیری گروپ کا سینئر نائب صدر ہے اور اس کے باوجود رانا ثناء اللہ کس منہ سے یہ کہہ سکتے ہیں۔ کہیں یہ ڈیڑھ ارب ڈالر کے تحفہ تحائف کی کارستانی تو نہیں ؟

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ الحمدللہ ہم میدانوں کے فاتح ہیں جب کہ کچھ قوتیں ان شرپسند عناصر کو چور دروازے سے اندر گھسانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں اور ان شاء اللہ اس میں بھی ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم واضح طور پر اور فخر سے کہتے ہیں کہ ہم ہمیشہ ان کے مقابلے میں ہونگے اور جس طرح ماضی میں ہر میدان میں ان کو شکست دے کر ان کو ذلت سے دوچار کیا تھا ان شاء اللہ مستقبل میں بھی ان کو ذلیل کرتے ہوئے انہیں میدانون میں شکست دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لشکر جھنگوی کو موجودہ حکومت، مکمل طور پر شیلٹر دے رہی ہے ان سفاک قاتلوں کو نہ تو سزا دی جارہی ہے اور نہ ان کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے اور بلعکس سزائے موت کے قانون کو معطل کر کے ان شرپسند اور خونی قاتلوں کے حوصلوں کو بلند کیا جا رہا ہے اور ریاست کا یہ رویہ کسی ایک مکتب یا قوم کے خلاف نہیں جا رہا بلکہ پاکستان کے خلاف قدم ہے اور اس سے قرآن پاک سے محاربہ بھی کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کے آخر میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ شیعہ علماء کونسل نے اس فیصلے کی کاپی بھی طلب کر لی ہے اور انشاء اللہ شیخ اکرم اور شیخ وقاص سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے جس کی مکمل سرپرستی اور انتظامات شیعہ علماء کونسل کرے گی۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ جھنگ کے صوبائی حلقہ میں بھی شیخ راشدہ یعقوب کے خلاف بھی اس تکفیری شرپسند ٹولے نے کیس کیا ہوا ہے اور اس پر بھی ساز و باز کیا جارہا ہے جس کے خلاف ہم میدان میں موجود ہیں اور اس پر بھی ہم کام کر رہے ہیں

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top