ٹارگٹڈ آپریشن اور جعلی مقابلوں کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے، وحدت مسلمین Reviewed by Momizat on . مئی یوم احتجاج صرف ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردوں کی عدم گرفتاری اور ایوانوں میں بیٹھے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہوگا ،کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مئی یوم احتجاج صرف ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردوں کی عدم گرفتاری اور ایوانوں میں بیٹھے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہوگا ،کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » ٹارگٹڈ آپریشن اور جعلی مقابلوں کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے، وحدت مسلمین

ٹارگٹڈ آپریشن اور جعلی مقابلوں کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے، وحدت مسلمین

ٹارگٹڈ آپریشن اور جعلی مقابلوں کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے، وحدت مسلمین
مئی یوم احتجاج صرف ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردوں کی عدم گرفتاری اور ایوانوں میں بیٹھے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہوگا ،کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تا حال کسی دہشتگرد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ٹارگٹڈ آپریشن اور جعلی مقابلوں کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار علامہ مختار امامی نے کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی دفتر میں جاری اجلا س میں صوبائی اور کراچی ڈویثرن کی کابینہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کیا علامہ مختار امامی کا کہنا تھاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جعلی مقابلوں اور امن فلیگ مارچ اور ٹارگیٹڈ آپریشن کے نام پر عوام کو کب تک دھوکا دیں گے ،کیا قانون نافذ کرنے والے ادارے جانتے نہیں کہ اس شہر میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے دفاتر کھلے ہیں اور ان کے کتنے رہنمائوں کو یہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبائی حکومت کے فرمان پر سکیورٹی فراہم کرتے ہیں ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے امن و امان کے اجلاس تو بہت ہوئے مگر شیعہ کلنگ میں کسی دہشگرد کو گرفتار نہیں کیا گیا گزشتہ 24گھنٹوں میں 4شیعہ افراد کو ٹاگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا لیکن وزیر اعلیٰ نے اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا حکومت سوائے زبانی جمع خرچ اور امن و امان کے اجلاس منعقد کئے گئے ۔کراچی ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے تمام محب و طن سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔شہر قائد میں بد امنی کے بادل چھائے ہوئے ہیں عوام اپنے آپ کوشہر میں غیر محسوس سمجھتے ہیں شہر جل رہا ہے حکمران اپنی جماعتوں کے محلات اور ٹاور کھڑے کرر ہے ہیں اس کے بر عکس ٹارگٹ کلنگ کے شکار مظلوم عوام کے شہداء اس شہر میں بد حالی کی زندگی گزار رہے ہیں وزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت تمام سیاسی جماعتیں جواب دیں کے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے افراد کے خاندانوں کیلئے کیا اقدامات کئے سوائے پیپلز پارٹی اور نواز حکومت کی جانب سے شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بیان بازی اور پریس کانفرنسز کے سوااپنے عملی اقدامات دیکھائیں شہر کی عوام نے ان کرپٹ حکمرانوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور 23مئی کو اپنے بھر پور احتجاج سے ان نا اہل حکمرانوں کو ان کا اصل شہرہ دیکھا ئیں گے اس حوالے سے علامہ مختار امامی کی سر براہی میں مجلس و حدت مسلمین صوبہ سندھ میں عوامی رابطہ کمیٹی کا اعلان کیا جس میں علامہ حسن ہاشمی، انجینئر رضا نقوی ،علی حسین نقوی ،میثم عابدی ، عبد اللہ مطہری ،عالم کر بلائی،حیدر زیدی ،ناصر حسینی ،آصف صفوی شامل ہیں جو 23مئی یوم احتجاج کیلئے صوبے بھر عوامی رابطہ مہم اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top