داعش کا حضرت یونس(ع) کے مقبرے پر حملہ، قبر مبارک کھودنے کی کوشش Reviewed by Momizat on . عراقی ذرائع کے مطابق تکفری دھشتگرد ٹولے داعش نے عراق کے شہر موصل میں واقع نبی اللہ حضرت یونس کے مقبرے کو مسمار کر دیا ہے اور قبر مبارک کو کھودنے کی کوشش کی جا ر عراقی ذرائع کے مطابق تکفری دھشتگرد ٹولے داعش نے عراق کے شہر موصل میں واقع نبی اللہ حضرت یونس کے مقبرے کو مسمار کر دیا ہے اور قبر مبارک کو کھودنے کی کوشش کی جا ر Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » داعش کا حضرت یونس(ع) کے مقبرے پر حملہ، قبر مبارک کھودنے کی کوشش

داعش کا حضرت یونس(ع) کے مقبرے پر حملہ، قبر مبارک کھودنے کی کوشش

داعش کا حضرت یونس(ع) کے مقبرے پر حملہ، قبر مبارک کھودنے کی کوشش
عراقی ذرائع کے مطابق تکفری دھشتگرد ٹولے داعش نے عراق کے شہر موصل میں واقع نبی اللہ حضرت یونس کے مقبرے کو مسمار کر دیا ہے اور قبر مبارک کو کھودنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عراق کی نیوز ایجنسی المسلہ نے ایک فوجی عھدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ داعش کے بے دین عناصر نے حضرت یونس علیہ السلام کے مقبرے پرحملہ کرکے ان کی قبر کھودنے کی کوشش کی۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے سولہ جون کو موصل میں حضرت دانیال نبی اور حضرت یونسی علیھماالسلام کی بارگاہوں میں تالا لگادیا تھا اور اس مقدس بارگاہوں کے تمام کارکنوں کو اغوا کرلیا تھا۔

عراق کے مرجع کا فتوی عراق کو ٹوڑنے کی سازش کا سدباب

درایں اثنا کویت کے اخبار الرائي نے لکھا ہےکہ تکفیری دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کی عراقی مراجع تقلید کی اپیل کسی خاص گروہ یا مسلک سے متعلق نہیں ہے بلکہ تمام عراقی گروہوں کو شامل ہے۔ اس اخبار نے لکھا ہےکہ عراقی مراجع کرام نے عوام کی جانب سے فوج کی حمایت کو عراق کو ٹکڑے کرنے کی سازش کا سد باب کرنے کے لئے مستحکم دیوار قراردیا تا کہ دہشتگردوں کی چھیڑی ہوئي جنگ فرقہ واریت کا رنگ نہ اپنالے۔ اس اخبار نے لکھا ہےکہ خلیج فارس کےبعض عرب ممالک نہیں چاہتے کہ عراق میں شیعہ سنی اتحاد قائم رہے

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top