یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات Reviewed by Momizat on . :لاہور میں موچی گیٹ سے کربلا گامے شاہ تک مرکزی جلوس کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ مرکزی جلوس کے روٹ پر ہفتے کی رات بارہ بجے سے اتوار رات بارہ بجے تک ڈبل سواری پر پا :لاہور میں موچی گیٹ سے کربلا گامے شاہ تک مرکزی جلوس کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ مرکزی جلوس کے روٹ پر ہفتے کی رات بارہ بجے سے اتوار رات بارہ بجے تک ڈبل سواری پر پا Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
:لاہور میں موچی گیٹ سے کربلا گامے شاہ تک مرکزی جلوس کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ مرکزی جلوس کے روٹ پر ہفتے کی رات بارہ بجے سے اتوار رات بارہ بجے تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔
یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات اسلام ٹائمز۔ یوم علی کے موقع پر جلوس اور ریلیوں کی حفاظت کے لئے ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، کراچی اور لاہور میں موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی ہدایت پر کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم حضرت علی (ع) کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ موبائل فون سروس بھی اتوار کی صبح چار بجے رات گیارہ بجے تک بند رہے گی، سولہ ہزار پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ فوج بھی اسٹینڈ بائی پر ہو گی۔ لاہور میں موچی گیٹ سے کربلا گامے شاہ تک مرکزی جلوس کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ مرکزی جلوس کے روٹ پر ہفتے کی رات بارہ بجے سے اتوار رات بارہ بجے تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔
ملتان میں بھی یوم علی (ع) کے موقع مختلف علاقوں اور امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کےلئے بائیس سو پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے جبکہ سیکڑوں رضا کار بھی سیکورٹی پر معمور ہوں گے۔ پشاور میں بھی یوم علی کی نسبت سے شہر بھر سے چھوٹے بڑے چھ جلوس برآمد ہونگے، پہلا ماتمی جلوس امام بارگاہ علم شاہ سے برآمد ہوگا جو چرچ روڈ اور کوچی بازار سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ پراختتام پذیر ہوگا۔ شہر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ ماتمی جلوسوں کےلئے ایک ہزار سے زائد پولیس ہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top