اسرائیلی حملوں میں مزید 64 افراد شہید، شہداکی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی Reviewed by Momizat on . سلامتی کونسل بھی غزہ میں اسرائیلی درندگی روکنے میں ناکام ہوگئی جبکہ تازہ کارروائی میں صیہونی فوج نے غزہ میں بمباری کر کے مزید 64 نہتے فلسطینیوں کی جان لے لی۔ عر سلامتی کونسل بھی غزہ میں اسرائیلی درندگی روکنے میں ناکام ہوگئی جبکہ تازہ کارروائی میں صیہونی فوج نے غزہ میں بمباری کر کے مزید 64 نہتے فلسطینیوں کی جان لے لی۔ عر Rating: 0
You Are Here: Home » Uncategorized » اسرائیلی حملوں میں مزید 64 افراد شہید، شہداکی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی

اسرائیلی حملوں میں مزید 64 افراد شہید، شہداکی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی

اسرائیلی حملوں میں مزید 64 افراد شہید، شہداکی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی
سلامتی کونسل بھی غزہ میں اسرائیلی درندگی روکنے میں ناکام ہوگئی جبکہ تازہ کارروائی میں صیہونی فوج نے غزہ میں بمباری کر کے مزید 64 نہتے فلسطینیوں کی جان لے لی۔ عرب ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل بھی غزہ میں اسرائیلی درندگی روکنے میں ناکام ہوگئی جبکہ تازہ کارروائی میں صیہونی فوج نے غزہ میں بمباری کر کے مزید 64 نہتے فلسطینیوں کی جان لے لی۔ صیہونی فوج کی جانب سے مسلسل 14ویں روز محصورین غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، تازہ بمباری کے نتیجے میں 7 کمسن بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور کارروائی میں صیہونی فوج نے سرحد عبور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے فائرنگ کر کے مزید 10 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے مزید 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔ وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 14 روز سے جاری غزہ پر اسرائیلی فوجی بربریت کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی جبکہ صیہونی فوج کے حملوں میں 2600 سے زائد افراد بھی زخمی ہوچکے ہیں۔

سلامتی کونسل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ
دوسری جانب اقوام متحدہ نے اتوار کے روز اسرائیل کی غزہ میں سفاکیت کے دوران 100 شہادتوں کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے سفاکیت ہیں۔ غزہ کی خونی صورتحال پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں 15 ممالک کے مندوبین شریک ہیں۔ اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت انتہا کو پہنچ چکی ہے جو ناقابل برداشت ہے جبکہ اسرائیلی جارحیت انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی غزہ میں ایک ہی روز میں 100 شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے حملوں کو سفاکیت قرار دیا اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر حملے بند کرتے ہوئے اپنی فوجیں واپس بلائے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی طرف سے غزہ پر فضائی حملوں کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 501 ہوگئی ہے جبکہ ان حملوں میں 3135 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top