صیہونی بربریت و الزام تراشی عروج پر، نہتے مظلوم فلسطینی شہداء کی تعداد 1665 سے تجاوز کرگئی Reviewed by Momizat on . : حماس نے صیہونی فوجی کی گرفتاری کی تردید کردی ہے، حماس کا کہنا ہے صیہونی فوجی کا بہانہ بنا کر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی میں مصروف ہے۔ صیہونی بربریت کا مقابلہ : حماس نے صیہونی فوجی کی گرفتاری کی تردید کردی ہے، حماس کا کہنا ہے صیہونی فوجی کا بہانہ بنا کر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی میں مصروف ہے۔ صیہونی بربریت کا مقابلہ Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » صیہونی بربریت و الزام تراشی عروج پر، نہتے مظلوم فلسطینی شہداء کی تعداد 1665 سے تجاوز کرگئی

صیہونی بربریت و الزام تراشی عروج پر، نہتے مظلوم فلسطینی شہداء کی تعداد 1665 سے تجاوز کرگئی

صیہونی بربریت و الزام تراشی عروج پر، نہتے مظلوم فلسطینی شہداء کی تعداد 1665 سے تجاوز کرگئی
: حماس نے صیہونی فوجی کی گرفتاری کی تردید کردی ہے، حماس کا کہنا ہے صیہونی فوجی کا بہانہ بنا کر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی میں مصروف ہے۔ صیہونی بربریت کا مقابلہ کرنے کیلئے لبنانی تنظیم حزب اللہ سے مدد مانگ لی ہے۔
صیہونی بربریت و الزام تراشی عروج پر، نہتے مظلوم فلسطینی شہداء کی تعداد 1665 سے تجاوز کرگئی اسلام ٹائمز۔ نہتے فلسطینیوں کے خون کی پیاسی صیہونی حکومت نے ایک بار پھر طے شدہ جنگ بندی ختم کرکے غزہ کے باسیوں پر قیامت ڈھا دی، صیہونی حکومت کی جارحیت کے چھبیسویں روز کے آغاز میں ہی مزید 101 فلسطینی شہید ہوگئے، صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1665ہوگئی۔ ایک بار پھر صیہونی حکومت نے تمام اخلاقی اور قانونی حدود کو پھلانگتے ہوئے تین روزہ جنگ بندی کے بعد غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کر دی ہے۔ جنگ بندی کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد اسرائیلی فوج نے دوبارہ غزہ کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ہمیشہ کی طرح صیہونی حکومت نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر سارا ملبہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس پر ڈال دیا ہے۔ صیہونی فوج کا کہنا ہے حماس نے ایک صیہونی فوجی کو پکڑا، جس کے بعد جنگ بندی ختم کی گئی۔ غزہ میں ہر طرف تباہی، بربادی اور ویرانی چھائی ہوئی ہے۔ صیہونی حکومت جنگ بندی کی آڑ میں پہلے بھی کئی بار نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا چکی ہے۔ بچے ہوں یا خواتین صیہونی حکومت کی بربریت سے کوئی بھی نہیں بچ سکا ہے۔

صیہونی ٹینکوں نے تازہ کارروائی میں غزہ کے علاقے جنوبی رفحہ کو نشانہ بنایا، شدید بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت چالیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ بعد میں صیہونی فورسز نے رفحہ امداد کیلئے جانے والے ٹرکوں کو بھی نشانہ بنایا۔ مغربی کنارے میں بھی صیہونی فورسز نے موت بانٹنا شروع کر دی ہے۔ تازہ جھڑپوں میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا، جس کے بعد شہداء کی تعداد بارہ ہوگئی۔ امریکہ نے حسب روایت جنگ بندی کی خلاف ورزی پر حماس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے حماس کی جانب سے اسرائیلی فوجی کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ حماس نے صیہونی فوجی کی گرفتاری کی تردید کردی ہے، حماس کا کہنا ہے صیہونی فوجی کا بہانہ بنا کر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی میں مصروف ہے۔ صیہونی بربریت کا مقابلہ کرنے کیلئے لبنانی تنظیم حزب اللہ سے مدد مانگ لی ہے

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top