بلی تھیلے سے باہر آگئی، داعش نے ابوبکر البغدادی کی خلافت کو بیت المقدس کی آزادی سے اہم قرار دیدیا Reviewed by Momizat on . عرب ممالک کے عوام نے دہشتگرد تنظیم کے نظریئے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے اس نظریئے سے واضح ہوگیا ہے کہ داعش دہشتگرد تنظیم کی خلافت امریکہ اور اسرائیل کے م عرب ممالک کے عوام نے دہشتگرد تنظیم کے نظریئے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے اس نظریئے سے واضح ہوگیا ہے کہ داعش دہشتگرد تنظیم کی خلافت امریکہ اور اسرائیل کے م Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » بلی تھیلے سے باہر آگئی، داعش نے ابوبکر البغدادی کی خلافت کو بیت المقدس کی آزادی سے اہم قرار دیدیا

بلی تھیلے سے باہر آگئی، داعش نے ابوبکر البغدادی کی خلافت کو بیت المقدس کی آزادی سے اہم قرار دیدیا

بلی تھیلے سے باہر آگئی، داعش نے ابوبکر البغدادی کی خلافت کو بیت المقدس کی آزادی سے اہم قرار دیدیا
عرب ممالک کے عوام نے دہشتگرد تنظیم کے نظریئے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے اس نظریئے سے واضح ہوگیا ہے کہ داعش دہشتگرد تنظیم کی خلافت امریکہ اور اسرائیل کے منصوبے کے مطابق ہے، جو مسلمانوں کی توجہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین سے منحرف کرنا چاہتے ہیں۔
بلی تھیلے سے باہر آگئی، داعش نے ابوبکر البغدادی کی خلافت کو بیت المقدس کی آزادی سے اہم قرار دیدیا اسلام ٹائمز۔ عراق اور شام میں سرگرم دہشتگرد تنظیم داعش نے ابوبکر البغدادی کی خلافت کو بیت المقدس کی آزادی سے اہم قرار دے دیا ہے، عربی دہشتگردوں کی اکثریت پر مشتمل نام نہاد دولت اسلامیہ العراق والشام (داعش) نے ابوبکر البغدادی کی خلافت کو آزادی بیت المقدس کی آزادی سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر شرعی افواج کے قبضے سے بغداد اور دمشق کو آزاد کرانے کے بعد مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزدی پر توجہ دی جائے گی۔ داعش کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کیلئے کسی بھی مسئلے سے زیادہ اہم ابوبکر البغدادی کی خلافت اور بیعت کرنا ہے. دوسری جانب عرب ممالک کے عوام نے داعش کے نظریئے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے اس نظریئے سے واضح ہوگیا ہے کہ داعش دہشتگرد تنظیم کی خلافت امریکہ اور اسرائیل کے منصوبے کے مطابق ہے، جو مسلمانوں کی توجہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین سے منحرف کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق القاعدہ کی مرکزی قیادت کی جانب سے داعش کے اس نظریئے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top