تہران، سپاھان ایئر لائن کا چھوٹا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد جاں بحق Reviewed by Momizat on . مہر آباد ائیر پورٹ کے قریب چھوٹا مسافر طیارہ گرگیا، جس سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے، طیارے میں عملے کے آٹھ ارکان اور چالیس مسافر سوار تھے، جاں بحق ہونیوالوں میں 7 مہر آباد ائیر پورٹ کے قریب چھوٹا مسافر طیارہ گرگیا، جس سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے، طیارے میں عملے کے آٹھ ارکان اور چالیس مسافر سوار تھے، جاں بحق ہونیوالوں میں 7 Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » تہران، سپاھان ایئر لائن کا چھوٹا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد جاں بحق

تہران، سپاھان ایئر لائن کا چھوٹا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد جاں بحق

تہران، سپاھان ایئر لائن کا چھوٹا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد جاں بحق
مہر آباد ائیر پورٹ کے قریب چھوٹا مسافر طیارہ گرگیا، جس سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے، طیارے میں عملے کے آٹھ ارکان اور چالیس مسافر سوار تھے، جاں بحق ہونیوالوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں، بدقسمت طیارے نے تہران سے ایران کے مشرقی شہر طبس جانے کیلئے اڑان بھری تھی۔
تہران، سپاھان ایئر لائن کا چھوٹا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد جاں بحق اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران میں مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 48 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سپاھان ایئر لائن کا ایک چھوٹا مسافر بردار طیارہ تہران کے مہر آباد ائرپورٹ سے مشرقی شہر طَبس جا رہا تھا۔ مہر آباد ایئر پورٹ سے ٹیک آف کرتے ہی طیارے کے ایک انجن نے کام کرنا چھوڑ دیا، جس کی وجہ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد طیارہ رہائشی مضافاتی علاقے آزادی ٹاون میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ایرانی حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں 10 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جاں بحق ہونیوالے تمام افراد طیارے کے مسافر تھے یا زمین پر بھی کچھ ہلاکتیں ہوئی ہیں

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top