ایران کو ایک آئيڈیل ملک میں تبدیل کر دیں گے:ڈاکٹر روحانی Reviewed by Momizat on . اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم، قومی اقتدار اور ملک کی ترقی و پیشرفت کا پرچم بلند کرتے ہوئے ایران کو علاقے اور پوری دنیا ک اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم، قومی اقتدار اور ملک کی ترقی و پیشرفت کا پرچم بلند کرتے ہوئے ایران کو علاقے اور پوری دنیا ک Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » ایران کو ایک آئيڈیل ملک میں تبدیل کر دیں گے:ڈاکٹر روحانی

ایران کو ایک آئيڈیل ملک میں تبدیل کر دیں گے:ڈاکٹر روحانی

ایران کو ایک آئيڈیل ملک میں تبدیل کر دیں گے:ڈاکٹر روحانی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم، قومی اقتدار اور ملک کی ترقی و پیشرفت کا پرچم بلند کرتے ہوئے ایران کو علاقے اور پوری دنیا کیلئے ایک آئیڈیل ملک میں تبدیل کردے گی۔
صدر مملکت نے رویان ریسرچ سینٹر میں محققین اور دانشوروں سے اپنے ایک خطاب میں مزید کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی تاریخ میں جہاں بھی جہاد کا نام آيا ہے وہ ایرانی قوم اور ملک کیلئے، خیر و برکت کا باعث بنا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے مختلف ادوار منجملہ مقدس دفاع کے دوران جہاد سازندگی یعنی تعمیری جہاد کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ان کے نتائج کو قابل ذکر اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ جہاد کا عمل، ایمان و اخلاص نیز خود اعتمادی کے بغیر نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکتا اور ایران میں ان ہی خصوصیات کی بدولت یہ عمل آج بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ صدر مملکت نے گذشتہ ایک برس کے دوران ملک کے تمام شعبوں میں عوامی حمایت سے حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے جہادی امور کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کی حکومت نے رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور عوامی شراکت کے ذریعے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ کہ حکومت، عوام کی نمائندہ ہے اسلئے حکومت کی حمایت یقینی طور پر عوام کی حمایت کے مترادف ہے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top