علامہ حسین مسعودی کی علامہ عباس کمیلی کے فرزند کی شہادت کی مذمت Reviewed by Momizat on . جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے علامہ عباس کمیلی کے فرزند کی شہادت کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا۔ہےکہ علامہ علی اکبر کمیلی ایک گمنام سپاہ جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے علامہ عباس کمیلی کے فرزند کی شہادت کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا۔ہےکہ علامہ علی اکبر کمیلی ایک گمنام سپاہ Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » علامہ حسین مسعودی کی علامہ عباس کمیلی کے فرزند کی شہادت کی مذمت

علامہ حسین مسعودی کی علامہ عباس کمیلی کے فرزند کی شہادت کی مذمت

علامہ حسین مسعودی کی علامہ عباس کمیلی کے فرزند کی شہادت کی مذمت
جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے علامہ عباس کمیلی کے فرزند کی شہادت کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا۔ہےکہ علامہ علی اکبر کمیلی ایک گمنام سپاہی تھے جو علامہ آفتاب حیدر شہید کی شہادت کے بعد کراچی کی سینٹرل جیل میں عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ سلام کو برپا کرواتے اور قیدیوں کی دیکھ بھال اور انکے مسائل کو حل کرنے میں مصروف تھے۔ اسکے علاوہ علامہ علی اکبر علی کمیلی ذاکر اہلیبت علیہ سلام بھی تھے۔ آپ معروف شیعہ رہنماء علامہ عباس کمیلی کے فرزند تھے,علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت نے سندھ حکومت کے قیام امن کے دعوں کی قلعی کھول دی، سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر قائد میں دہشت گردی کی روک تھام میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ، مدارس کے نام پر قائم دہشت گرد مراکز شہر یوں کے لئے ناصور بن چکے ہیں , شہر قائد میں جاری دہشت گرد کاروائیاں عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کی مضموم سازش ہے،شہر میں روزانہ کی بنیاد پر درجن بھر شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں قیام امن کے جھوٹے دعوے کررہے ہیں ،حکومت مکمل طور پر اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے ٹارگٹڈ آپریشن کے خاتمے کا اعلان کرے اور کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے ، ایک منظم پلاننگ کے تحت شہر قائد میں اہل تشیع تاجروں اور کاروباری شخصیات کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، علی اکبر کمیلی پر قاتلانہ حملہ بھی اسی منظم سازش کا حصہ ہے

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top