حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی ہسپتال میں کامیاب سرجری Reviewed by Momizat on . رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آپریشن کے لئے اسپتال جاتے ہوئے مرکزی خبررساں شعبہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: میرا ایک آپریشن ہونا رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آپریشن کے لئے اسپتال جاتے ہوئے مرکزی خبررساں شعبہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: میرا ایک آپریشن ہونا Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی ہسپتال میں کامیاب سرجری

حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی ہسپتال میں کامیاب سرجری

حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی ہسپتال میں کامیاب سرجری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آپریشن کے لئے اسپتال جاتے ہوئے مرکزی خبررساں شعبہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: میرا ایک آپریشن ہونا ہے جس کے لئے میں اسپتال جارہا ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: البتہ اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ، لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ لوگ دعا نہ کریں، یہ ایک مختصر اور معمولی آپریشن ہے اور اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اللہ تعالی کا لطف و کرم شامل ہوگا اور انشاء اللہ، تمام کام اچھی طرح انجام پذیر ہوں گے۔

واضح رہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی پروسٹاٹ بیماری کی وجہ سے آج صبح (بروز پیر) تہران کے ایک سرکاری اسپتال میں داخل ہوئے جہاں ان کا آپریشن کیا گیا جو الحمد للہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top