علامہ ناصر عباس جعفری کے چنیوٹ اور فیصل آباد داخلے پر پابندی عائد کردی گئی Reviewed by Momizat on . ) پنجاب حکومت نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی فیصل آباد اور چنیوٹ میں داخلے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ ذ ) پنجاب حکومت نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی فیصل آباد اور چنیوٹ میں داخلے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ ذ Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » علامہ ناصر عباس جعفری کے چنیوٹ اور فیصل آباد داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

علامہ ناصر عباس جعفری کے چنیوٹ اور فیصل آباد داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

علامہ ناصر عباس جعفری کے چنیوٹ اور فیصل آباد داخلے پر پابندی عائد کردی گئی
) پنجاب حکومت نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی فیصل آباد اور چنیوٹ میں داخلے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پابندی کالعدم اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی الیاس چنیوٹی کے کہنے پر لگائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری نے اتوار کے روز دھوبی گھاٹ ہونے والے جلسے عام میں شرکت کرنی ہے، جلسے عام سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری اور سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین حامد رضا نے بھی خطاب کرنا ہے۔ یہ جلسہ تینوں جماعتوں کی مشترکہ کاوش کے نتیجے میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ پابندی نقص امن کا بہانہ بنا کر عائد کی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب بھر میں حکومت مخالف ہونے والے جلسوں سے خوفزدہ ہے، اس لئے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ دوسری جانب علامہ ناصر عباس جعفری نے ہر صورت فیصل آباد جلسہ میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top