اشتعال انگیز تقاریر 14 تکفیری مولویوں کے خلاف مقدمہ درج Reviewed by Momizat on . وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ کے علاقہ جی سیون ہاکی گراونڈ میں تکفیری تنظیموں کی جانب سے کانفرنس میں لاوڈ اسپیکر پر اشتعال انگیز اور مذہبی منافرت پھیلانے وا وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ کے علاقہ جی سیون ہاکی گراونڈ میں تکفیری تنظیموں کی جانب سے کانفرنس میں لاوڈ اسپیکر پر اشتعال انگیز اور مذہبی منافرت پھیلانے وا Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » اشتعال انگیز تقاریر 14 تکفیری مولویوں کے خلاف مقدمہ درج

اشتعال انگیز تقاریر 14 تکفیری مولویوں کے خلاف مقدمہ درج

اشتعال انگیز تقاریر 14 تکفیری مولویوں کے خلاف مقدمہ درج
وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ کے علاقہ جی سیون ہاکی گراونڈ میں تکفیری تنظیموں کی جانب سے کانفرنس میں لاوڈ اسپیکر پر اشتعال انگیز اور مذہبی منافرت پھیلانے والی تقاریر کرنے کے الزام میں آبپارہ پولیس نے مولوی عبدالعزیز سمیت چودہ تکفیریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،

ایس ایچ او خالد محمود نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہاکی گراونڈ جی سیون میں ہونے والی کانفرنس میں مولانا عبدالرزاق حیدری، میاں محمد نقشبندی، مولانا فراز احمد، مولانا رمضان، مولانا عبدالعزیز، مولانا فضل الرحمان، مولانا عبدالعزیز، مولانا زبیر صدیقی، مولانا احمد لدھیانوی نے لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مذہبی منافرت پھیلانے والی تقاریر کرکے جرم کا ارتکاب کیا۔ پولیس نے مولانا عبدالعزیز سمیت چودہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مگر تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top