کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 ڈاکٹرز جاں بحق Reviewed by Momizat on . کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کا پہلا واقعہ خلافت چوک پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کلینک میں گھس کر ڈاکٹر علی اکبر پر ا کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کا پہلا واقعہ خلافت چوک پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کلینک میں گھس کر ڈاکٹر علی اکبر پر ا Rating: 0
You Are Here: Home » Urdu - اردو » کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 ڈاکٹرز جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 ڈاکٹرز جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 ڈاکٹرز جاں بحق
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کا پہلا واقعہ خلافت چوک پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کلینک میں گھس کر ڈاکٹر علی اکبر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ پاپوش نگر میں ہوا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈاکٹر یاور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے دونوں مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے پیر کو احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان کیا ہے جبکہ جعفریہ الائنس اور تحفظ عزاداری کونسل کی جانب سے بھی ڈاکٹر علی اکبر اور ڈاکٹر یاور کےقتل کی مذمت کی گئی ہے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top