You Are Here: Home » Urdu – اردو (Page 2)

چارلی ایبڈو سمیت تمام خبیت اعمال انجام دینے والے ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد ہونا چاہیے: راجہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فرانس کے ہفت روزہ چارلی ہیبڈو سمیت دیگر مغربی ذرائع ابلاغ میں توہین رسالت پر مبنی کارٹون کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس بلاجواز سیکولر لبرل انتہاپسندی اور نفرتیں پھیلانے والی صحافتی جارحیت میں ملوث تمام افراد کو اسلامی قوانین کے مطابق سزا دی جائے۔ انہوں نے مغربی ممالک کے حکمرانوں کی بھی مذمت کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ ایسے سارے ذر ...

Read more

علامہ ساجد علی نقوی نے چارلی ایبڈو کے گستاخانہ اقدام کی مذمت کی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے فرانس کے ایک جریدے چارلی ایبڈو کی جانب سے سرور کائنات حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مسلم دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور ان توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کو گستاخانہ اور جہالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مقصد کسی مذہب کی توہین ہر ...

Read more

شام کے خلاف کئے جانے والے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا:حسن نصر اللہ

سید حسن نصراللہ نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شام پر کسی بھی طرح کا حملہ استقامت کے محور کے خلاف جارحیت کے مترادف ہے ۔ اور استقامت کے محور کی جانب سے اس کا جواب دیا جائے گا۔ سید حسن نصراللہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شام میں واقع اہداف پر بار بار بمباری اور گولہ باری اس ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے اور استقامت کا محور اس بارے میں فیصلہ کرے گا کہ اس حملوں کا کب ...

Read more

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 ڈاکٹرز جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کا پہلا واقعہ خلافت چوک پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کلینک میں گھس کر ڈاکٹر علی اکبر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ پاپوش نگر میں ہوا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈاکٹر یاور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے دونوں مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل ک ...

Read more

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے امام بارگاہ عون محمد رضوی چٹیاں ہٹیاں میں خود کش بم دھماکہ کی شدید مذمت ۔تین روزہ سوگ کا اعلان

جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اورشیعہ علماء کونسل پاکستان مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے امام بارگاہ عون محمد رضوی چٹیاں ہٹیاں میں خود کش بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہو ئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دعوے زیادہ ہیں ،عملی طور پر دہشت ...

Read more

پنڈی: امام بارگاہ کے باہر محفل میلاد کے قریب دھماکہ، متعدد مومنین شہید

راولپنڈی میں چٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ ابو محمد رضوی کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ امام بارگاہ میں محفل میلاد جاری تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں 7 عاشقان روسول شہید ،15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،دھماکے کے باعث آس پاس کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے،لوگ اپنی مددآپ کےتحت زخمیوں کواسپتال منتقل کررہےہیں۔ ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہوگئی ہیں۔ دھماکہ اُس وق ...

Read more

کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار اصغر حسین(شیعہ) اور محمد حسین(سنی) شہید

سہراب گوٹھ افغان بستی کے قریب کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار اصغر حسین(شیعہ) اور محمد حسین(سنی) شہید ہوگئے۔ کراچی کے داخلی علاقے سہراب گوٹھ میں فلائی اوور پر اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ دونوں اہلکاروں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ دونوں اہلکار سمن آباد تھانے میں تعینات تھے۔ ...

Read more

سگے بھائی اسد اور سلمان شہید

ظلم کی انتہا اور ہم گھروں میں؟؟؟ کراچی ناظم آباد میں کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت ) کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی اسد اور سلمان شہید دونوں سگے بھائیوں کو سر میں گولی ماری گئی۔ ظلم کے خلاف جتنی دیر سے اُٹھو گے اتنی ہی زیادہ قربانی دینی پڑے گی۔ (حضرت امام حسینؑ ) ...

Read more

سید مجتبی کمال شاہ شہید

ڈیرا اسماعیل خان: کل صبح 9 بجے شیعہ مومن سید مجتبی کمال شاہ کو نئی چنگی کے قریب کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ تا حشر وہ قتل وہ قاتل کو پریشان رکھے گا جو خون کا قطرہ کفِ قاتل پہ جمے گا سید مجتبیٰ شاہ ولد غلام محمد شاہ 5جنوری 2015 ...

Read more

پانچ ملزمان کی سزائے موت کالعدم، رہائی کا حکم

پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سزائے موت پانے والے پانچ ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی بینچ نےسنہ 2002 میں امام بارگاہ پر حملے کے ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انھیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عباد الرحمان اور جسٹس قاض ...

Read more

© 2013

Scroll to top